بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سول جج قدرت اللہ نے کی۔سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ۔ فرد جرم سناتے وقت بانی پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود تھے تاہم بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔گزشتہ روز بھی اس کیس میں بشریٰ بی بی اورعمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کیے جانے کی پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے مخالفت کی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر نکاح کیس میں فرد جُرم عائد
Jan 16, 2024 | 16:18