عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی شخصیت کی معترف نکلیں۔
Zardari Sb is super polite & such a naturally pleasant demeanour. No wonder Bakhtavar, Bilawal & Aseefa have such beautiful manners. https://t.co/FBgipWdFiR
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 15, 2024
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ریحام خان ایک شادی کی تقریب کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کر رہی ہیں۔یہ دو روز قبل کراچی میں سرانجام پانے والی سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی جس میں آصف زرداری ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت کئی اہم اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اس شادی میں تمام وزرائےاعلیٰ ، گورنر،مختلف قبائلی سردار سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر وہاں موجود افراد ان سے مصافحہ کررہے ہیں، اسی دوران ریحام نے بھی سابق صدر سے سامنا ہونے پر انہیں آداب کے انداز میں جُھک کر سلام کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرنے والی ریحام نے اس ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ ، ’زرداری صاحب انتہائی شائستہ اور فطری طور پر خوشگوار مزاج کے مالک ہیں۔‘ریحام کے مطابق اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بختاور، بلاول اور آصفہ اتنے خوبصورت آداب کے مالک ہیں۔