بنگلادیشی کرکٹر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے کرکٹر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ 

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین پر دو سال کی پابندی کے ساتھ چھ ماہ کی معطل سزا بھی شامل ہے۔ ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن