برطانوی کمپنی برٹش پیڑولیم نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجِ میکسیکومیں کنویں سے تیل کے رساؤ کوروک دیا ہے۔

Jul 16, 2010 | 13:07

سفیر یاؤ جنگ
برٹش پٹرولیم کے سینیئرنائب صدر کینٹ ویلزنے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رساؤ روکنے کے لیے تیل کے کنویں پر تین بڑے اور مضبوط کیپ لگا دئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اخراج رک گیا ہے تاہم یہ ابتدائی مرحلہ ہے ابھی حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جا سکتا۔کینٹ ویلز نے کہا کہ برٹش پٹرولیم کےانجینئراس بات کا بغورجائزہ لے رہے ہیں کہ تیل کا رساؤ دوبارہ تونہیں ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدرباراک اوباما نے رساؤ رکنے کو مثبت عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ برٹش پٹرولیم کا نیا آپریشن ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اس بارے میں حتمی بات کل ہی کہی جا سکتی ہے۔
مزیدخبریں