بلوچستان کےضلع بولان کےعلاقے مچھ میں نامعلوم افراد نےنیٹوکےچارکنٹینرز کوآگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے افغانستان میں اتحادی افواج کےلیے تیل لے جانے والے نیٹو کنٹینرزپرمچھ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل پرکھڑے کیے گئے تھے۔ نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس کے باعث چار کنٹینرزمیں آگ لگ گئی، جس کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ مچھ میں فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے سبی اورکوئٹہ سے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن