خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے جمعہ بازارمیں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے ۔

Jul 16, 2010 | 13:56

سفیر یاؤ جنگ
معلوم ہوا ہے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے جمعہ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے جمع تھی کہ وہاں نصب کیا گیا بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طورپرمقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ جائے وقوعہ پرامدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ 
مزیدخبریں