کراچی سٹاک مارکیٹ کےآغاز کے دوران مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہےاور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دس ہزار ایک سو کی سطح عبور کر گیا ہے ۔

Jul 16, 2010 | 15:30

سفیر یاؤ جنگ
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزارایک سو سولہ،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس چونتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزارسولہ کی سطح پر موجود ہے ۔اب تک کل دو سو چھتیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ جن میں ایک سو بیالیس کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ،چوراسی کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی اور دس کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک ایک کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں نیشنل بینک آف پاکستان، لوٹ پی ٹی اے، عارف حبیب سیکیوریٹیز، فوجی فرٹیلائیزر، بن قاسم لمیٹڈ اورجہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی سرفہرست ہیں ۔
مزیدخبریں