بورگ لیس ویلنس (سپورٹس ڈیسک+ اے ایف پی) برطانیہ کے مارک کیونڈش نے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 11 واں مرحلہ جیت لیا ہے تاہم لکسمبرگ کے اینڈی شیلک ریس میں مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے 114.6 میل پر مشتمل ریس میں اٹلی کے الیسینڈرو پیٹاچی دوسرے فیرار تیسرے نمبر پر رہے تینوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 42 منٹ اور 28 سیکنڈ میں طے کیا ٹور آرگنائزر ز نے مارک رین شاو کو جارحانہ انداز اختیار کرنے پر ریس سے نکال دیا شیلک نے مسلسل تیسرے دن یلوجرسی برقرار رکھی۔دریں اثناءآسٹریلیا کے مارک رینشا کو اپنے حریف جولین کو دھکا مارنے کی کوشش میں ٹور ڈی فرانس ریس سے نکال دیا گیا۔