انجم عقیل فرار کیس، عدالت کا گیارہ ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ اکیس ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم ۔

مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل خان کو پولیس حراست سے فرار کروانے میں ملوث تیس سے زائد گرفتارملزمان کوآج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسدادی دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے گرفتاربتیس ملزمان میں سے گیارہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی جبکہ اکیس ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کوپولیس اراضی سکینڈل میں ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرکے تھانہ شالیمار میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جبکہ ان کی گرفتاری کے بعد نون لیگ کے کارکن شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے انجم عمقیل کوپولیس سے چھڑا کرلےگئے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انجم عقیل خان کودوبارہ گرفتارکرنےکاحکم دیا تھا۔ دوسری جانب انجم عقیل کو فرارکرانے میں ملوث ایس ایچ اوکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن