گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں جمعرات کی صبح چھ بجے سے ڈھائی روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہے۔ ان تینوں ریجنز میں آج سہ پہر تین بجے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔ گیس کی بندش کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور کاروبار کےلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرزصورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں۔ ادھر فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی تین روزہ بندش کا بھی آج آخری روز ہے۔ جس کی وجہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے دھاگے کی صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔