کوہلو+ بارکھان+ نوشہرہ (ریڈیو نیوز، وقت نیوز) بلوچستان کے شمالی اضلاع کوہلو اور بارکھان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں آٹھ مسلح افراد ہلاک جبکہ 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے‘ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ نوشہرہ کے علاقے سپین خاک میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں خودکش بمبار کو اپنے ماسٹر مائنڈ ملا بصیر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ وقت نیوز کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کوہلو/ آپریشن