مغربی کنارا: یہودی آباد کاری کیخلاف جلوس پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، بیسیوں فلسطینی زخمی

الخلیل (ثناءنیوز )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کےخلاف احتجاج کرنےوالے فلسطینی شہری صہیونی فوج کی مزید دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔ الخلیل میں یہودی آباد کاری کےخلاف نکالے گئے احتجاجی جلوس پراسرائیلی فوجی بھیڑیوں کی طرح پل پڑے۔ مظاہرین کو لاٹھیوں سے پیٹتے اور ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکتے رہے جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے۔ ریلی میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن