ما سکو(آن لائن) روسی ایوان زیریں ڈوما میں ایک اور متنازعہ بل بھی منظور ہوا، جسے صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے مخالفین کو دبانے کی کوششوں کا سلسلہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس بل کے تحت روس میں ہتک عزت کو قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روسی پارلیمان میں منظور کیے گئے مجوزہ قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایمنسٹی نے کہا کہ ان قوانین نے روس میں جمہوری فضا کو مزید گہنا دیا ہے اور آزادی اجتماع پر غیر قانونی قدغن لگا دی ہے۔