قاہرہ (نوائے وقت نیوز) شام میں موجود اقوام متحدہ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ تریمسہ گا¶ں میں کئے گئے حملے میں منحرف فوجیوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔ تاہم حملے میں بھاری اسلحے اور گولہ بارود سے منحرف فوجیوں اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر شامی وزارت خارجہ نے قتل عام کی تردید کرتے ہوئے کہا کوفی عنان نے جلد بازی میں بیان دیا۔ روسی صدر پیوٹن آج کوفی عنان سے مذاکرات کریں گے جبکہ شام میں فوج کی بمباری سے مزید 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناءہلال احمر نے شام کے حالات کو خانہ جنگی قرار دے دیا ہے۔