لاہور (خبر نگار) فاطمہ جناح میڈیکل کالج اولڈ گریجوایٹ ایسوسی ایشن نے کالج میں مرد پرنسپل کا تقرر مسترد کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر زاہدہ اعجاز خواجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”اولڈ گریجویٹس“ کو خواتین کیلئے مخصوص میڈیکل کالج میں مرد پروفیسر کی بطور پرنسپل تعیناتی منظور نہیں ہے۔ کالج کے نسوانی تشخص کے علاوہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی اس میں نفی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس تعیناتی کو منسوخ کر کے کسی قابل خاتون پروفیسر کو تعینات کریں۔