لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہاکہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوجائے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ عدلیہ اور میڈیا آزاد نہ ہوتے تو زرداری حکومت ملک کو بھی بیچ کھاتی، محاذ آرائی کی سیاست نے اداروں کو تباہ کردیا ہے۔ نااہل، کرپٹ اور چور سب حکومتی چھتری کے نیچے جمع ہوچکے ہیں، کرپشن کے پیسے چھپانے کے لئے جیالوں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ قبل از وقت انتخابات کروا کر ہی جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ عوام اپنی تمام تر ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ووٹ کو امانت سمجھتے ہوئے دیانتدار لوگوں کے حوالے کریں۔