سیلاب سے نمٹنے کےلئے فلڈ فائٹنگ پلان کو حتمی شکل دیدی: ذوالفقار کھوسہ

لاہور (خبر نگار) سینئر مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے بہتر اور موثر انداز میں نبردآزما ہونے کے لئے فلڈ فائٹنگ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، ضلع لیہ میں 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے مجموعی طور پر 16 میل طویل بندوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نئے ککڑ والا بند کی تعمیر، ریلیف کیمپوں کا ایڈوانس قیام حکومت کے اس وسیع تر انتظامات کے سلسلے کی عملی کڑی ہے او رحکومت پنجاب ماضی کی طرح نشیبی علاقوں کے باسیوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ یہ بات انہوں نے ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں میں فلڈ پروٹیکشن بندوں کے مختلف مقامات پر معائنے اور ریلیف کیمپوں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ، ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری، ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن