حکمران عوام پر بوجھ بن چکے ہیں: لیاقت بلوچ

Jul 16, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کا نظام بغیر کسی منصوبہ بندی اور عجلت سے چلایا جا رہا ہے، حکمران عوام پر بوجھ بن چکے ہیں توہین عدالت اور دوہری شہریت کے بل مٹھی بھرافرادکے مفادات کوتحفظ دینے کے لےے بنائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن شپ میں استقبال رمضان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیرجماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم، سید احسان اللہ وقاص، خالد احمد بٹ اور وسیم اسلم قریشی نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے، روزہ صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے اہل وطن ملک میں حقیقی تبدیلی کے لےے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد پارٹی ہے جس میں اصلی جمہوریت، سچے اور پکے اصول رہ گئے ہیں باقی سب عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں