لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے لائحہ عمل پیش کریں گے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس کی سربراہی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے کی جبکہ دیگر اراکین میں سابق صدور اور سینئر ممبران شامل تھے۔ لاہور چیمبر کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سے بھی ملاقا ت کی اور انہیں کاروباری برادری کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں جلد دور کرنے پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے وفد نے ایس آر او 648، 649اور سیلز ٹیکس جنرل آرڈر 28کے ذریعے کچھ سیکٹرز کو ریلیف دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ نے بائیسکل کے لئے زیرو ریٹنگ جاری رکھنے، پرانے کپڑوں پر ڈیوٹی میں کمی، بیوریج انڈسٹری پر کپیسٹی ٹیکس کے لئے علیحدہ مکینزم کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔
وزیر خزانہ سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
Jul 16, 2013