سنی اتحاد کونسل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مشاورتی اجلاس کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، عید کے بعد سود کے خاتمے، نظامِ مصطفی کے نفاذ اور ممتاز حسین غازی کی رہائی کے لیے تحریک چلائی جائے گی۔ ستمبر میں صاحبزادہ فضل کریم کی یاد میں انٹرنیشنل امن کانفرنس اور 24 نومبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو احتجاجی خطوط ارسال کئے جائیں گے۔ 27 رمضان المبارک کو ملک بھر میں یومِ پاکستان منایا جائے گا۔ ضمنی الیکشن میں حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر گلبرگ لاہور میں منعقدہ مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔ اجلاس میں پیر محمد اطہر القادری مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، محمد نواز کھرل، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز تارڑ، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، حاجی رانا شرافت علی قادری، بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...