لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامرخا ن،ا یڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین اور سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ منظور احمد مانیکا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران فوج کو کمزور کر رہے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کا ٹرائل اور اسامہ بن لادن کمیشن رپورٹ سب اس کی کڑیاں ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ اقتدار میں اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کیا مگر موجودہ حکمران وہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جمہوریت کا تسلسل ختم ہوا تھا۔