ڈنگہ+جلال پور جٹاں(نامہ نگار) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے امام مسجد ڈوب کر جاں بحق، نعش تاحال نہیں مل سکی۔ جامعہ مسجد رحمت اللعلمین اوکاڑہ میں 26 سالہ قاری عطا مومن ایک عرصہ سے امامت کر رہا تھا۔ گزشتہ روز شاگردوں کے ہمراہ دریائے چناب پر نہانے کا پروگرام بنایا۔ قاری نے دریا میں چھلانگ لگائی اور پانی کی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کرسکا اور ڈوب گیا۔ غوطہ خور ٹیمیں اور ریسکیو 1122 سرتوڑ کوشش کے باوجود نعش نکالنے میں ناکام ہیں۔ نواحی گاﺅں چھمبر کا 10 سالہ نبیل ولد ریاست علی نہر اپر جہلم میں اپنے چچا کے ہمراہ بھینسیں نہلاتے ہوئے ڈوب گیا۔ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔
دریائے چناب میں امام مسجد، نہر اپر جہلم میں 10 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
Jul 16, 2013