چینی فوجی ہیلی کاپٹرزنے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Jul 16, 2013

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ نے لداخ کے علاقے میں چینی فوجی ہیلی کاپٹرز کی طرف سے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے تاہم بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ دونوں چینی ہیلی کاپٹرز نے 11جولائی کی صبح کو لداخ کے علاقے چمار سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر چینی فضائی حدود میں پرواز کی تھی۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ اس علاقے میں چینی فوج کے بھارتی علاقے میں داخل ہو کر سرحد پر نصب ایک کیمرہ ساتھ لے جانے کے واقعے کے 24 دن بعد پیش آیا تاہم بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اس مقام میں چین اور بھارتی فوج کی طرف سے سرحد کا واضح تعین نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں