”اکبر بگٹی قتل کیس“ کوئٹہ کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ(آن لائن+ثناءنیوز)کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو فوری طور پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت محمد اسماعیل بلوچ عدالت نے کی۔کرائم برانچ کی جانب سے عدالت میں پرویز مشرف کا چالان پیش کیاگیا۔ عدالت نے کرائم برانچ کے حکام سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کو اب تک کیوں گرفتار کرکے پیش نہیں کیا گیا جس پر حکام نے بتایا کہ ملزم کو اب تک حفاظتی ضمانت فراہم نہیں کی گئی جس پر عدالت نے حفاظتی ضمانت فراہم کرنے اور ملزم پرویز مشرف کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اس دوران کرائم برانچ کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی صمد لاسی سے متعلق انوسٹی گیشن رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیااور یہ رپورٹ دوبارہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی بعد میں کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی گئی،دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ پرویز مشرف کی جا نب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے ہا ئی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلے خلاف دائر درخواست کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی جس میں نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے و کیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ پیش ہوئے تا ہم ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اگلی سما عت پر پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 22جولائی تک کےلئے ملتوی کردیا ۔وا ضح رہے کہ مذکورہ کیس میں نامزد ملزمان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف (مرحوم ) ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ ، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے سوا کوئی بھی ملزم پیش نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...