پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ‘ 150 ملازمین فارغ کرنے کیلئے فہرست تیار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی سی بی کی مالیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ پی سی بی کا سرمایہ 6 ارب سے کم ہو کر سوا دو ارب روپے رہ گیا۔ پی سی بی کے 950 ملازمین میں سے 150 کو فارغ کرنے کی سفارش کی گئی جن میں صرف کم تنخواہ والے ملازمین شامل ہیں۔ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ملازمین کے نام فہرست میں شامل نہیں۔ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی کا سالانہ بجٹ ترتیب دیا جائے گا۔ رپورٹ پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کو پیش کر دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...