پریمیئر لیگ ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ،چوتھا روز انعام ظفر اقبال نے جیت لیا

اسلام آباد (اے پی پی) چوتھی اسلام آباد پریمیئر لیگ ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ کے چوتھے روز انعام ظفر اقبال نے کامیابی حاصل کرلی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ میں چوتھے روز کے مقابلوں میں انعام ظفر اقبال 643 پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘ محمد علی شاہ 545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمن 527 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں انعام ظفر اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2152 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ‘ انعام خان 2114 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمان 2105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن