گھوٹکی: این اے 200 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال، الیکشن ٹربیونل نے 59 پولنگ سٹیشنوں کی چھان بین مکمل کر لی، 13 ہزار ووٹ غلط قرار

Jul 16, 2014

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 200 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد 13 ہزار ووٹ غلط قرار دیدئیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل میں این اے 200 گھوٹکی میں ووٹوں کی جانچ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوان 59 پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی چھان بین کا عمل مکمل کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے علی گوہر خان نے 86 ہزار 383 اور جبکہ خالد احمد نے 76 ہزار 209 ووٹ لئے تھے۔ فریقین سے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں