اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر ریفرنس زرداری کی دوبارہ دلائل دینے کی استدعا منظور

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی  زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں دوبارہ دلائل دینے کی استدعا منظور کر لی۔منگل کوسابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ سابق صدر  کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں دوبارہ دلائل دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سابق صدر زرداری کے خلاف کسی کرپشن کا ذکر نہیں ، عدالت کو لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ نائیک نے استدعا کی کہ وہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں فرد جرم سے متعلق تکنیکی نکات سامنے لانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن