لاہور (پ ر) ساجد میموریل کرکٹ کلب نے شاہدرہ کرکٹ کلب کو 65 رنز سے شکست دیدی۔ ساجد میموریل نے 35 اوورز میں 340 رنز بنائے۔ خستہ خان نے 140، سید علی نقی شاہ نے 103 رنز بنائے۔ شاہدرہ کرکٹ کلب 275 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حسنین علی نے 40 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔