لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ 10 رکنی مینجمنٹ کمیٹی میں سابق کپتان معین خان کوٹیم منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ کوچنگ ٹیم میں سابق کپتان وقار یونس ہیڈ کوچ ،گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ ،گرانٹ لیوڈن فیلڈنگ کوچ اور مشتاق احمد سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ شامل ہیں۔اسطرح میجر(ر) اظہر عارف تربیتی کیمپ کے دوران سیکورٹی منیجر کے فرائض سر انجم دیں گے،محمد طلحہ بٹ ٹیم انالسٹ،عثمان غنی فزیو تھراپسٹ اور محمد عمران مساجر جبکہ شاہد اسلم اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہونگے۔
دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ سکواڈ کی 10 رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
Jul 16, 2014