برلن (بی بی سی رپورٹ )جرمنی نے برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے جشن میں یادگاری ٹکٹیں شائع کی ہیں۔ مگر یہ ٹکٹیں میچ کے بعد نہیں بلکہ پہلے ہی چھاپ لی گئی تھیں۔یہ یادگاری ٹکٹیں چھاپنے کا فیصلہ جرمنی کی وزارت خزانہ نے کیا تھا۔جرمنی کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی پرامید تھے کہ جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی اور اسی لیے انھوں نے میچ سے قبل ہی پچاس لاکھ ٹکٹیں چھپوا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جرمنی کو شکست ہو جاتی تو 0.60 یوروز کی 50 لاکھ ٹکٹیں ضائع کرنی پڑتیں۔یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ جرمنی کی ٹیم نے میرے خواب کو پورا کیا۔ اور امید ہے کہ یہ ٹکٹ جرمنی کے لوگوں کو اس خوشی کی یاد دلائے گی جو ٹیم نے ہم سب کو دی ہے۔ان یادگاری ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔