لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی جانب سے گرانفروشی کیلئے موثر اقدامات نہ کئے جانے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں 16ویںروزے بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکاندار صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے ذائد پر فروخت کر کے لوٹتے رہے۔ علامہ اقبال ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹائون، ایجوکیشن ٹائون سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے مطابق دکانداروں نے سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50 روپے تک مہنگے فروخت کئے۔ آلو 75روپے سے لیکر 80روپے تک فروخت کرتے رہے۔ واضح رہے کہ آلو کی قیمت فی کلو 62 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دکاندار کم قیمت والے آلو بھی 80 روپے تک فروخت کرتے رہے ۔ پیاز 35 کی بجائے 45 روپے، ٹماٹر 46 روپے کی بجائے 75، لہسن دیسی95 کی بجائے 120، ادرک سنگاپور 224 روپے کی بجائے 290 روپے، پالک 21 کی بجائے 30 روپے، کریلے 24 کی بجائے 40 روپے، لیموں دیسی 116 کی بجائے 190 روپے، پھول گوبھی48 کی بجائے 60 روپے، سبز مرچ 92 کی بجائے 155 روپے، پھلوں میں سیب سفید92 کی بجائے 120 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 155 کی بجائے 190 روپے، ایرانی کھجور 165 روپے کی بجائے 225 روپے، کھجور امیل 130 کی بجائے 200 روپے، انگور کالا162 کی بجائے 205 روپے، انگور سندرخانی 196 کی بجائے 300 روپے، آم چونسہ 91 کی بجائے 125 روپے، کیلا اول درجن 92 کی بجائے 120 روپے، آم انوررٹول 94 روپے کی بجائے 115 روپے میں فروخت ہوا۔
رمضان میں گرانفروشی جاری، دکاندار صارفین کو لوٹتے رہے
Jul 16, 2014