لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے متعلقہ محکموں کو وزیر اعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے عمر خالد خراسانی اور عبد اللہ نے ملکر حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ عبد اللہ کا تعلق القاعدہ کے الظواہری گروپ سے ہے۔ متعلقہ محکموں کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں شخصیات کی سکیورٹی کیلئے مزید فول پروف انتظامات کئے جائیں۔