قرآن سے دوری نے مسلمانوں کوپریشانیوں میں مبتلا کردیا‘ ثروت اعجاز

کراچی ( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے ،قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مسلمان پریشانیوں میں مبتلا ہیں ، مسلم حکمران قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیر اہوجائیں تو پوری دنیا پر مسلمان چھا جائیں گے مگر افسوس کرسی کے نشے میں مست مسلم حکمرانوں نے اپنا آئیڈیل مدینے شریف کی بجائے امریکہ اور لندن کو بنالیا ہے جس کی وجہ سے آج مسلمان ذلیل و رسوا ہورہے ہیں،دین محمدی ﷺ ہی انسانیت کا سب سے بڑا علمبردار ہے جو رنگ ونسل ذات پات سے بالا ترکر ہو انسانوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،قرآن عظیم کا فیصلہ ہے کہ یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے اب جو بھی قرآن پاک کے اس فیصلے کے خلاف جائےگا تباہی وبربادی اس کا مقدر ہوگی ،فلسطین میں اسرائیل کی بربریت نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں ،آج انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش ہیں ،بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ،یہود ونصاریٰ کا مسلمانوں کے خلاف تعصب کھل کرسامنے آگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن