اسلام آباد (ثناء نیوز) الیکشن کمشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری اور پنجاب میں 30 جنوری 2015ء کو ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرائے جائیں گے۔ واضح رہے نہ تو پیپلزپارٹی کے سابق دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کو بھی بنے ایک سال ہوچکا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہی موقف اختیار کیا گیا کہ ابھی اس حوالے سے قانون سازی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
بلدیاتی انتخابات: پنجاب 18‘ سندھ میں 30 جنوری کو ہونگے: سیکرٹری الیکشن کمشن
Jul 16, 2014