مکرمی! رواں ماہ بجلی کے بل موصول ہوئے تو ان میں کافی اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں جس کی وجہ سے بل بہت زیادہ آئے ہیں۔ میری صاحبان اقتدار سے گزارش ہے کہ اس محکمہ کی طرف توجہ دیں میں جب اپنا بل لے کر انگوری باغ سکیم میں موجود واپڈا کے دفتر گیا تو صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک واپڈا کا سٹاف دفتر ہی نہیں آیا تھا اور تو اور خود SDO صاحب بھی گیارہ بجے تشریف لائے۔ ایسے میں لوگوں کے مسائل کا حل کیا ہو گا۔ خصوصاً میٹر ریڈروں کی من مانیاں ختم کی جائیں۔ میٹر ریڈر میٹر پڑھنے ہی نہیں آتے اور اپنی مرضی سے یونٹس ڈال دیتے ہیں کیا واپڈا ملازمین میں خدا کا خوف ختم ہو گیا ہے؟ (شکیل احمد، 0321-8835351، لاہور)
واپڈا کی من مانیاں
Jul 16, 2015