جدہ (امیر محمد خان سے) 27 ویں رمضان المبارک کو مکہ المکر مہ میں 20 لاکھ افراد نے خانہ کعبہ میں نماز عشاء اور تراویح اد ا کی۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ضیوف الرحمان کی خدمت اور آسانی کیلئے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی تھی۔ گورنر مکہ المکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ عبدالرحمان السدیس نے بتایا بارہ ہزار رضا کاروں کو تربیت دی گئی ہے۔ دس لاکھ قرآن مجید بھی تقسیم کیے۔