لندن (بی بی سی) خیبر پی کے کی وادی سوات میں جولائی 2010ء کو آنیوالے ملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کو پانچ سال پورے ہوگئے لیکن اسکی تباہی کے اثرات اب تک باقی ہے۔ وادیٔ کالام میں کئی ہوٹل، بازار اور سڑکیں سیلابی پانی کے نذر ہوگئے تھے۔ کالام کی مرکزی سڑک پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی بدستور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔