میرے موکل شہبازشریف کے بارے میں عمران خان کے ٹویٹ بدنیتی پر مبنی ہیں : وکیل مصطفی رمدے

Jul 16, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) محمد شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا ہے کہ میرے موکل محمد شہبازشریف کے بارے میں عمران خان کی ٹویٹ بدنیتی پر مبنی اور لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں۔ مصطفی رمدے نے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف اپنی پوری زندگی میں کبھی نادہندہ نہیں رہے۔ 2002ءمیں لاہور ہائیکورٹ اور 2009ءمیں سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے بارے میں ایسے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق فا¶نڈریز کے اثاثوں کی مالیت بنکوں کے کلیم سے کہیں زیادہ ہے۔ اثاثوں کی فروخت کے عمل کا آغاز جولائی 1998ءمیں اتفاق فا¶نڈریز اور بنکوں کی طرف سے مشترکہ درخواست کے بعد ہوگیا تھا۔ فروخت کا عمل عدالتی احکامات کی وجہ سے 2014ءمیں مکمل ہوا۔ مصطفی رمدے نے کہا کہ اتفاق فا¶نڈریز نے بنکوں کے دعوے کو چیلنج کرنے کی بجائے پورے اثاثے قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیش کرکے نئی تاریخ رقم کی۔
مصطفی رمدے

مزیدخبریں