لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 52 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، محمد آصف، عبدالغفار، نذر انیس، عاشق حسین، انیس خالق، ساجد مسعود الزمان، محمد رمضان، اختر حسین، نذر حسین، محمد حسین، محمد ظفر، حسن رضا خواجہ، انتخاب حسین، خادم حسین، محمد علی، شہباز احمد، شبیر احمد، خورشید عالم، عطاء محمد ثقلین شاہ بخاری، منظور حسین، محسن منیر، محمد طارق، محمد شبیر، ندیم قیصر، قیصر الٰہی، عارف جاوید، غلام رسول، محمد اقبال، غلام محی الدین، محمد احسان اللہ، نیاز علی، ندیم اسلم، کوثر حسین، محمد رمضان، غلام یٰسین، اعجاز احمد، محمد اقبال، زاہد خان، محمد پرویز اسلم، محمد اکرم، ناصر محمود، محمد طفیل، عبدالحمدی، محمد زاہد نواز، مرزا دائود بیگ، محمد ایاز، محمد ریاض، محمد سلیم، شہزاد انور اور نوشہر اسلم شامل ہیں۔ ان 52 سب انسپکٹرز کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں 8 سال بعد منعقد ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز کا پروبیشن پیریڈ 2 سال رکھا گیا جبکہ ان کی تعیناتی پر جوائننگ کی تاریخ سے پروموشن کا اطلاع ہوگا۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق باقی 248 سب انسپکٹرز کے کیسز اے سی آرز مکمل ہونے پر ایک ماہ بعد منعقد ہونے والے پرموشن بورڈ میں نمٹا دیئے جائیں گے۔