بلدیاتی الیکشن کی ’’برکت‘‘ لاہور میں 65 کروڑ سے ترقیاتی کام چند روز میں شروع ہونگے

لاہور (سید شعیب الدین سے) بلدیاتی الیکشن کی برکت سے لاہور میں 65 کروڑ روپے سے ترقیاتی کام آنیوالے چند روز میں شروع ہوجائیں گے۔ ان ترقیاتی کاموں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ترقیاتی سکیمیں لے لی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو 65 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دیدئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر بھی آئندہ چند روز میں طلب کرلئے جائیں گے۔ یاد رہے حکومت اس سے پہلے صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اڑھائی کروڑ روپے فی حلقہ ترقیاتی فنڈز جولائی کے پہلے ہفتے میں دے چکی ہے۔ اس طرح لاہور میں 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر ہورہے ہیں۔ حکومت بلدیاتی انتخابات سے پہلے ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام شروع کرا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...