فرانس: ٹنل میں داخل ہونے والے افغانی اور2 پاکستانی زخمی

Jul 16, 2015

للی (آئی این پی) فرانس میں پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افرا دساحلی شہر کلاس کے قریب ٹنل کے داخلی راستے سے ایک ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جب کرنٹ لگنے سے افغان تارک وطن شدید جبکہ دونوں پاکستانی معمولی زخمی ہوئے۔ برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن حالیہ ہفتوں میں نت نئے طریقے آزماتے ہوئے پانی کے نیچے بنی اس سرنگ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ایک تارک وطن ٹنل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

مزیدخبریں