صوابی (اے این این) آپریشن مڈ نائٹ جیکال سے شہرت پانے والے سابق فوجی افسر اور عسکری تجزیہ کار میجر ریٹائرڈ محمد عامرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں خراب حالات کو جہاد افغانستان کا نتیجہ کہنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسا نائن الیون کے بعد بغیر سوچے ایک جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے ہوا جس کے ذمے دار صرف پرویز مشرف ہیں۔ صوابی کے علاقہ پنج پیر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میجر عامر نے کہا کہ بعض دانشور موجودہ فتنہ وفساد کو جہاد افغانستان کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔ یہ دانشور گڈ اور بیڈ کی تفریق ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن اگر یہ تفریق ختم کی جائے تو پھر مری میں حالیہ مذاکرات کے لئے آنے والے افغان طالبان کوکیا کہا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس کی درست اطلاعات پر ہی دینی مدارس کے خلاف کارروائی کرنی چاہے۔
پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں: میجر (ر) محمد عامر
Jul 16, 2015