تماشائیوں کی عدم دلچسپی ، چیمپیئنز ٹی ٹونٹی لیگ ختم کرنے کا فیصلہ

Jul 16, 2015

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چھ سیزنز میں تماشیوں کی کم گرم جوشی کے باعث لیگ کی گورننگ کونسل نے لیگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ کی گورننگ کونسل میں بھارتی کرکٹ بورڈ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تماشائیوں کی کم گرمجوشی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ختم کر دینا بہترین فیصلہ تھا۔چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کا ساتواں سیزن اس سال ستمبر اور اکتوبر میں کھیلا جانا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ’یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی جیسے کہ بھارت کی آئی پی ایل، آسٹریلیا کی بگ بیش اور جنوبی افریقہ کی ریم سلیم کو ایک نیا زاویہ دیا۔یہ دنیا بھر سے کھلاڑیوں کے لیے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم تھا۔ تاہم اس میں تماشیوں کی وہ دلچسپی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی ہمیں توقع تھی۔ یہ فیصلہ ہم نے اپنے کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں