آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا

Jul 16, 2015 | 17:19

محکمہ موسمیات کےمطابق آج شام یا رات کےاوقات میں کشمیر،،ہزارہ،راولپنڈی ،اسلام آباد،اورگوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ،پشاور ، مردان، کوہاٹ،فاٹا،لاہور،اور سرگودھامیں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نےعید کےروز سے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے،جمعہ سے منگل کےدوران کشمیر،اسلام آباد،مالاکنڈ،ہزارہ،اورکوہاٹ ڈویژن میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،ہفتہ سےمنگل کےدوران ملتانڈی جی خان،بہاول پور،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں،سبی ،ژو، قلات،نصیرآبادڈویژن،فاٹا اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ہے،جب کہ اتوار سےمنگل تک سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا،جبکہ سب سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

مزیدخبریں