کشمیرمتنازع علاقہ ہےجس کاواحد حل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق استصواب رائے ہے: دفترخارجہ

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی ایم خلیل اللہ کاکہناتھا کہ پاکستان نےلائن آف کنٹرول،اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی خلاف ورزیوں،بھارتی ڈرون طیارہ، اورہیلی کاپٹر کی ہوائی سرحدی خلاف ورزی کےمعاملے پربھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرکےاحتجاج کیاہے-
انہوں نےکہا،کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرامن دونوں ممالک کےمفاد میں ہے،پاکستان اوفا میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کرے گا-

بھارت کی جانب سےآزاد کشمیر پر دعویٰ سےمتعلق ایک سوال پرقاضی ایم خلیل اللہ نے واضح کیا،کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے،جس کا حل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق آزادانہ استصواب رائے کرانے میں ہے، ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں-

انہوں نےکہا،کہ ممبئی دہشت گردی پر اوفا میں دونوں ممالک کےوزرائےاعظم کے درمیان بات چیت ہوئی،ممبئی دہشت گردی کیس میں کسی بھی نتیجہ تک پہنچنے کے لئےمزید ثبوتوں کی ضرورت ہے-

ترجمان کاکہناتھا کہ زید حامد سےمتعلق پاکستان کی درخواست پرسعودی حکومت غور کررہی ہے،زید حامد تک قونصلر رسائی مانگی ہے،انہوں نےبتایا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف او سعودی فرمانروا کےدرمیان ملاقات افطار دعوت پر ملاقات ہوئی،پاکستان اور روس کےدرمیان تعاون کی طویل تاریخ ہے،روس نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کرےگا-

ای پیپر دی نیشن