ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین سمیت آٹھ رہنماؤں کےخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکےلیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

Jul 16, 2015 | 20:39

خصوصی نامہ نگار

آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سےدائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے، کہ ایم کیوایم کےسربراہ الطاف حسین سمیت دیگررہنما میڈیا پرپاک فوج،رینجرز،اورملکی سلامتی کےاداروں کےخلاف مسلسل بیانات دے رہےہیں،درخواست میں کہاگیاہے،کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کےبیانات ملکی سالمیت-
وقار اور حب الوطنی کے تقاضوں کے خلاف ہے،جب کہ اس سےبیرون ملک پاکستان کاامیج بھی متاثرہورہاہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے،کہ وفاقی حکومت کو الطاف حسین،فاروق ستار،بابر غوری،وسیم اختر،ندیم نصرت، عتیق الرحمان،ارشاد ظفر اور خالد مقبول صدیقی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،جب کہ پیمرا کو ایم کیوایم رہنماؤں کی تقاریرنشرنہ کرنےکاپابند بنایاجائے-

مزیدخبریں