سندھ میں 20ہزار تھیلی سیمیا کے مریض ہیں ، صوبائی وزیرصحت

کراچی (خصوصی رپورٹر )صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ ایک تحقیق کے مطا بق سندھ میں تھیلیسمیا کے تقریباََ 20ہزا ر مریض مو جو د ہیں جو ایک تشویش نا ک صو رتحا ل ہے اور آنے والی نسلو ں کو اس مو ذی مرض سے محفو ظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس مر ض سے بچنے کے لئے حفا ظتی تدا بیر کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں تھیلیسمیا سو سا ئٹی کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کی ۔اس مو قع پر محمد اقبا ل ،ڈاکٹر ثاقب انصا ر ی ،عمیر ثنا ءفا ﺅ نڈیشن ،عبیر ہا شمی ٹی ایف پی سندھ ،جا وید قا ئم علی اور ڈاکٹر طا ر ق علی چیف میڈیکل ایڈوا ئز ر بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ تما م اسٹیک ہو لڈرز بشمو ل این جی اوز ،میڈیا ،حکومت اور سول سو سائٹی کے ارا کین کو ذمہ دا ر ی کا احسا س کر تے ہو ئے مثبت سمت میں مل کر کو شش کر نے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے وفد کے ارا کین کو یقین دلا یا کہ وہ ڈی این اے لیب کے لئے ریجنل بلڈ مرا کز میں دو کمر ے فرا ہم کر نے کی در خواست پر سنجیدگی سے غو ر کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ تھیلیسمیا بیما ر ی پر آگہی بیدا ر کر نے کے لئے بڑ ے پیما نے پر مہم چلا نے کی ضرورت ہے اور نو جوا نو ں کو خو ن عطیہ کر نے کے لئے آگے آنا چا ہئے ۔صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ ایرا ن ،چین اور یو نا ن کی مثا لیں ہما ر ے سامنے ہیں ان مما لک نے تھیلیسمیا کے مر ض پر بڑ ی حد تک قا بو پا لیا ہے ۔خو ن کی تجا ر تی بنیادو ں پر فرو خت کی حو صلہ شکنی کر نی چا ہئے ۔

ای پیپر دی نیشن