صنعاء (آن لائن) یمنی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یمن کے قریب واقع ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پرلیے ہیں جہاں حوثی باغیوں کو عسکری تربیت دی جارہی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی بریگیڈ 4 کے سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے حالیہ چند ایام میں باب المندب سے ایران کی طرف سے بھیجے گئے بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے لدی کئی گاڑیاں پکڑی ہیں جن پر لاکھوں کی تعداد میں آتشیں مواد بھی لادا گیا تھا اور یہ تمام ہتھیار یمن میں مختلف مقامات پر باغیوں کو ارسال کئے جا رہے تھے۔
حوثیوں کی ٹریننگ کے لیے ایران نے دوافریقی جزیرے کرائے پر حاصل کرلیے
Jul 16, 2016