واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست نیواڈا کے چھوٹے سے ٹاؤن لنکن کاؤنٹی میں دو دھماکے ہوئے جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ ایک بم گھر کے میل بکس میں پھٹا تاہم گھر میں رہنے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا بم دھماکہ کار میں ہوا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ایک میل دور تک اس کی آواز سنی گئی۔